22 ستمبر، 2015، 12:23 AM

دہی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی ضروری

دہی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی ضروری

دہی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس میں موجود معدنیات اور وٹامن ایک بھر پور اور توانا زندگی فراہم کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہی کا استعمال صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس میں موجود معدنیات اور وٹامن ایک بھر پور اور توانا زندگی فراہم کرتی ہے۔ دہی صدیوں سے انسانی خوراک کا حصّہ ہے۔ قدیم زمانے سے انسان گائے، بکری، بھینس، اونٹ اور بھیڑ کے دودھ کو بطورغذا استعمال کرتا آرہا ہے جب کہ دودھ سے بننے والا دہی بھی نہ صرف کھانوں کو لذت بخشتا ہے بلکہ غذائیت بھی فراہم کرتا ہے اور جسم کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے بھی دہی نہ صرف مفید اثرات کا حامل ہے بلکہ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

ہڈیوں کے لئے اہم غذا:

دہی میں شامل کلیشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیے انتہائی اہم ہیں اور اس کا روز مرہ استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ ہڈیوں کو بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید:

دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے اس میں شامل پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

خوبصورت جلد کے لیے اہم غذا:

آج کے دور میں زیادہ تر خواتین اپنی جلد کے حوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لیے کئی جتن کرتی ہیں جب کہ دہی میں موجود خصوصی آکسیڈ جلد کو بہتر نشوونما فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ جلد میں موجود ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مدد گار:

2005 میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ دہی کا استعمال وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کلیشیم جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے اور وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

وٹامن سے بھر پور:

دہی وٹامن سے بھر پور غذا ہے اس کا ایک کپ روزانہ جسم میں پوٹاشیم، فاسفورس، وٹامن بی 5، آیوڈین اور زنک کی کمی کو پورا کرتا ہے اور صحت مند زندگی اور توانا زندگی عطا کرتا ہے۔

News ID 1858312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha